منگلورو :23/ستمبر (ایس او نیوز) جمعہ کی نماز ادا کرنے کے بعد اپنے گھر لوٹنے کے دوران کانگریس لیڈر کا ہتھیاروں کے ذریعے قتل کئے جانے کی واردات سُلیا کے آئیر ناڈو میں پیش آئی ہے۔
مہلوک لیڈر کی شناخت بیلارے کے کانگریس لیڈر اسماعیل نیلئی مجلوکی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اسماعیل آئیرناڈو جامع مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کرنے کے بعد لوٹ رہے تھے کہ عین اسی وقت ان پر ایک گروہ نے تلوار وں سے حملہ کرکے فرار ہواہے۔ قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی ہوئے اسماعیل جائے وقوع پر ہی آخری سانس لی۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بیلارے کے رہنے والے اسماعیل ، سلیا کی عدالت میں کسی ایک معاملے کو لے کرعدالت میں حاضر ہونے کے لئے آئے ہوئے تھے ۔ جمعہ کی نماز پڑھ کر لوٹنے کے دوران یہ واردات انجام دی گئی ۔ قتل کی وجوہات کا پتہ نہیں چلاہے، بتایا جارہاہے کہ دو سال پہلے بھی اسماعیل پر شرپسندوں نے حملہ کیا تھا۔